بیک وقت اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کی تجویز کانگریس نے مسترد کردی

,

   

شہر میں کانگریس ورکنگ کمیٹی اجلاس کا انعقاد ۔ کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال‘ پی چدمبرم کی پریس کانفرنس
معاشی بحران ، سطح غربت میں اضافہ ، بیروزگاری اور چین کی دراندازی پر تشویش کا اظہار

حیدرآباد : /16 ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس قائد سابق مرکزی وزیر چدمبرم نے کہا کہ کانگریس پارٹی ’ون نیشن ون الیکشن ‘ کی تجویز کو یکسر مسترد کرتی ہے ۔ بیک وقت اسمبلی و لوک سبھا کے انتخابات کا مطلب ریاستوں کے حقوق کو سلب کرنے کے مترادف ہے ۔ حیدرآباد میں کانگریس ورکنگ کمیٹی اجلاس کے دوران انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں مسودہ قرارداد پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے ۔ سیاسی ۔ معاشی صورتحال سلامتی چیالنجس پر مسودہ قرارداد پیش کئے گئے ہیں ۔ ملک میں دستوری اور وفاقی نظام کمزور ہورہا ہے ۔ ریاستوں کی آمدنی بڑی حد تک گھٹ گئی ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستوں کے اختیارات میں غیر ضروری مداخلت کی جارہی ہے ۔ کرناٹک میں چاول کی تقسیم سے متعلق وعدے کی عمل آوری میں رکاوٹیں پیدا کرنے فوڈ کارپوریشن کو مرکز سے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ ہماچل پردیش میں قدرتی آفات سماوی پرمرکزی حکومت راحت کاری کے اقدامات کرنے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔ منی پور جل رہا ہے ۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم بیرونی ممالک کے دورے کررہے ہیں ۔ مگر منی پور کا دورہ کرنے کا ان کے پاس وقت نہیں ہے ۔ کشمیر میں حالات خراب ہیں ۔ ملک کی سیاسی صورتحال غیر یقینی سمت میں جارہی ہے ۔ کئی مرحلے کے مذاکرات کے باوجود چین ہندوستان کی سرحد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا ہے ۔ ملک اپنی سرحدوں سے محروم ہورہا ہے ۔ چین کی دراندازی بڑھ جانے پر چدمبرم نے تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ملک کی معاشی صورتحال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔ شرح ترقی و آمدنی گھٹ رہی ہے ۔ تمام شعبے بحران کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ون نیشن ون الیکشن تجویز ٹی مخالف ہے ۔ اگر بیک وقت دو انتخابات کرائے جاتے ہیں تو کئی امور کی دستوری ترمیمات ضروری ہے اور حکومت کے پاس اتنی عددی طاقت نہیں ہے ۔ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میںاس بات پر بھی غور کیا گیا ۔’انڈیا اتحاد‘ کو مضبوط کیا جائے اور نشستوں کی تقسیم کو جلد حتمی شکل دی جائے ۔ چدمبرم نے کہا کہ جن 5 ریاستوں میں انتخابات ہونے ہیں وہاں پارٹی کی صورتحال امید افزا ہے ۔ پارٹی کے سینئر قائد جے رام رمیش نے کہا کہ سی ڈبلیو سی نے کیرالا کانگریس کے سینئر قائد اومن چنڈی کی موت پر تعزیت کا اظہارکیا ۔ منی پور واقعات میں زندگیوں سے محروم ہونے کو بھی تعزیت پیش کیا اور قرارداد منظور کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور قرارداد منظور کرتے ہوئے ہماچل پردیش میں سیلاب کے قہر کو قدرتی آفات سماوی قرار دینے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے ۔ ن