کے سی آر حیدرآباد پہونچ گئے ، مستقبل کی احتجاجی حکمت عملی کو قطعیت دی جائے گی
حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس مقننہ پارٹی اور ریاستی عاملہ کا مشترکہ اجلاس 21 دسمبر کو دوپہر 2 بجے تلنگانہ بھون میں منعقد ہوگا ۔ اس اجلاس میں شرکت کیلئے پارٹی سربراہ سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ فارم ہاوز سے ہفتہ کی شام قیام گاہ نندی نگر حیدرآباد کو پہونچ چکے ہیں ۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ اتوار کی دوپہر میں اہم اجلاس میں دریائے کرشنا اور گوداوری کے پانی میں تلنگانہ سے نا انصافی ، بی آر ایس کے 10 سالہ دور حکومت میں ہر ایک پانی کے خطرہ کو استعمال کرنے تعمیر کئے جانے والے آبپاشی پراجکٹس کو کانگریس حکومت سے نظر انداز کرنے ۔ کسانوں کے مسائل کے علاوہ ریاست کے تازہ مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کی احتجاجی حکمت عملی تیار کرنے کا امکان ہے ۔ پڑوسی آندھرا پردیش کی پانی کی چوری پر کے سی آر برہم ہیں ۔ کافی دنوں کے بعد کے سی آر پارٹی ارکان اسمبلی ارکان کونسل ارکان راجیہ سبھا و دیگر اہم قائدین سے ملاقات کررہے ہیں ۔ پارٹی قائدین میں کافی جوش و خروش ہے ۔ کانگریس کے انتخابی وعدے ریونت ریڈی حکومت کی دو سالہ ناکامیوں ، بی آر ایس کی رکنیت سازی ، گرام پنچایت انتخابات میں بی آر ایس کی کامیابی پر اجلاس میں غور ہوگا ۔ 2
