کوہیر ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آر ایس پارٹی ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر اور ٹی ہریش راؤ سابق وزیر صحت و سدی پیٹ رکن اسمبلی کی ہدایت پر آج ریاست بھر میں اقامتی اسکولوں اور ہاسٹلوں میں غیر معیاری غذائیں سپلائی کرنے کے خلاف بی آر ایس (وی) V کے قائدین نے موضع دگوال میں واقع ہاسٹلوں کا دورہ کررہے تھے۔ قبل از کوہیر پولیس سب انسپکٹر پولیس جی ستیش نے ہاسٹل کے قریب 8 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا اور بعد ازاں رہا بھی کردیا ۔ اس موقع پر روی کرن سابق سرپنچ نے بتایا کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد ہاسٹلوں بعد اقامتی اسکولوں میں طلباء کے کھانے کی حالات ابتر ہوگئی ہے۔ غیر اطمینان بخش غذائیں نہ ملنے سے ہاسٹلوں میں طلباء مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں کبھی دست وقئے کی وباء اور دیگر کئی امراض کی وجہ سے پریشان ہو رہے ہیں اور صحت بگڑتے جارہی ہے جبکہ ابھی حال ہی میں ایک طلبہ کی موت واقع ہوئی ہے جس کی پوری ذمہ داری ریاستی کانگریس پارٹی پر عائد ہوتی۔ بی آر ایس تلنگانہ کے ہاسٹلوں میں تغذیہ بخش غذائیں فراہم کرنے اپنا احتجاج جاری رکھے گی اور پولیس کی ان گرفتاریوں سے گھبرانے والی نہیں ہے۔