عوامی مسترد قائدین کا اتحاد : ڈاکٹر لکشمن
حیدرآباد ۔7 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر لکشمن نے ٹی آر ایس قیادت کو چیلنج کیا کہ منوگوڑ ضمنی چناؤ میں بی آر ایس کے نام پر مقابلہ کریں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ اگر کے سی آر کو ملک بھر میں بی آر ایس کو عوامی تائید کا یقین ہو تو تمام ٹی آر ایس ارکان اسمبلی کو مستعفی ہوکر بی آر ایس کے نام سے مقابلہ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے قومی سیاسی کے قیام کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ ناکام سیاستدانوں اور عوامی تائید سے محروم پارٹیوں کے ساتھ مل کر کے سی آر اتحاد قائم کرنا چاہتے ہیں۔ بی جے پی کی مقبولیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ کے سی آر نئی قومی پارٹی کی سرگرمیوں کے ذریعہ حکومت کی بدعنوانیوں اور کرپشن سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو احتجاج کرنے پر ہتھکڑی لگانے والے کے سی آر ملک بھر میں کسانوں سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں جو شرمناک ہے۔ بی جے پی قائد نے کہا کہ ملک میں بی آر ایس کو عوام مسترد کردیں گے۔ علحدہ تلنگانہ جدوجہد کے دوران کے سی آر نے آندھرائی عوام کی توہین کی تھی اور بی آر ایس کے نام پر کیا صورت لیکر آندھراپردیش کی عوام سے رجوع ہوں گے۔ اگر بی آر ایس آندھراپردیش میں مقابلہ کرتی ہے تو اسے عوام مسترد کردیں گے ۔ ڈاکٹر لکشمن نے واضح کردیا کہ قومی سطح پر بی جے پی کے خلاف محاذ کا قیام ممکن نہیں ہے۔ ر