نئی دہلی۔حالیہ تبدیلی کی روشنی میں جو ٹی وی نیوز چیانلوں کے ناظرین کی تفصیلات کے اردگرد ہے‘
مذکورہ براڈ کاسٹ ایڈینس ریسرچ کونسل(بی اے آر سی) نے فیصلہ کیاہے کہ تین ماہ کے لئے ٹی وی نیوز چیانلوں کی ہفتہ واری درج بندی منسوخ کریں۔ مذکورہ بار او ربنچ نے ٹوئٹ کے ذریعہ اس بات کی تصدیق بھی کی ہے
ایک اعلامیہ میں بی اے آر سی نے کہاکہ وہ اعداد وشمار کی پیمائش او ررپورٹنگ کے موجودہ حالات کا جائزہ لے گااور اس میں اضافہ کرے گا۔
اس میں مزیدکہاگیاہے کہ ”ریاست او رزبان کے لحاظ سے شائع ہونے والے خبروں کے بارے میں ہفتہ واری سامعین کے تخمینے جاری کرتے رہیں گے“۔
نیوز براڈکاسٹرس اسوسیشن (این بی اے) نے صحیح سمت اقدام کے طور پر اس فیصلے کا خیر مقدم کیاہے۔
ایک پریس ریلیز میں این بی اے نے کہاکہ ”بی اے آر سی کو چاہئے کہ وہ ہندوستان کیادیکھ رہا ہے اس کے متعلق صداقت کی جانکاری کے نظام کا احیاء ان بارہ ہفتوں میں عمل میں لائی اور اس نظام پر مکمل نظرثانی کرے“
۔بی اے آر سی کے ٹی وی ناظرین اقدامات براڈ کاسٹرس‘ مشتہرین او راشتہار دینے والی ایجنسیوں کی جانب سے کرتا ہے۔
مبینہ ٹی آر پی اسکام اس وقت سرخیوں میں آیاتھا جب بی اے آ رسی نے ہنسا ریسرچ گروپ کے ذریعہ ایک شکایت درج کرتے ہوئے الزام لگایاتھا کہ کچھ ٹیلی ویثرن چیانلوں نے ٹی آر پی کے اعداد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔
اس میں الزام لگایاگیاتھا کہ کچھ فیملیوں کے گھر والوں میں جہاں پر ناظرین کی تفصیلات اکٹھا کرنے کے میٹرس نصب کئے گئے تھے انہیں ایک مخصوص چیانل کو دیکھنے کے لئے رشوت دی گئی تھی

پچھلے ہفتہ ممبئی پولیس کمشنر پرام بیر سنگھ نے کہاکہ ریپبلک ٹی وی اور دو مراٹھی چیانلوں باکس سنیمااور فقت مرامھی نے ٹی آر پی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی تاکہ بہتر اشتہارات کی رقم وصولی جاسکے۔
رپبلک ٹی وی نے سنگھ کے اس دعوے کو بے بنیاد قراردیاہے۔