بی ایس ایف ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے تیار :ڈائرکٹر جنرل

   

جموں: بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈائرکٹر جنرل راکیش استھانا نے کہا کہ سرحد پر ہند ۔ چین ٹکراؤ کے بیچ بی ایس ایف کسی بھی نئے چیلنج کا مقابلہ کرنے اور اضافی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے تیار ہے ۔بی ایس ایف ترجمان کے مطابق موصوف ڈائرکٹر جنرل کا جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں کا چار روزہ دورہ جمعرات کو ختم ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈائرکٹر جنرل نے دورے کے دوران بی ایس ایف یونٹس کو در پیش آپریشنل اور انتظامی مسائل کا جائزہ لیا ۔ سینک سمیلن کے انعقاد کی وساطت سے مسٹر استھانا نے مشکل حالات کے باوجود بی ایس ایف کے فیلڈ یونٹوں کی طرف سے ایل او سی پر دشمن کا مقابلہ کرنے جرات مندی کے مظاہرے کی سراہنا کی کہ سرحد پر صف اول کے لڑنے والے سپاہیوں کی لوگ عزت و قدر کرتے ہیں۔