مذکورہ بھوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)نے 2019کا لوک سبھا الیکشن سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد میں لڑا تھا۔
لکھنو۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے پیر کے روز کہاکہ ان کی پارٹی مجوزہ لوک سبھا انتخابات میں تنہا مقابلہ کریگی‘ مگر انہوں نے انتخابات کے بعد اتحاد سے بھی انکار نہیں کیاہے۔
اپنی سالگرہ کے موقع پر رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے واضح طور پر انہوں نے اپنی سیاست سے ریٹامنٹ کے متعلق میڈیاکے بعض گوشوں سے آنے والی رپورٹس کو مسترد کردیا۔
انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی اپریل او رمئی میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں کسی کے ساتھ نہیں ہاتھ ملارہی ہے اور تنہا مقابلہ کیاجائیگا۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی انتخابات کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد پر غور کریگی۔
مذکورہ بھوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)نے 2019کا لوک سبھا الیکشن سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد میں لڑا تھا۔