رکن پارلیمنٹ لوک سبھا کنور دانش علی نے جمعہ کے روز وزیر داخلہ امیت شاہ کو مکتوب لکھ کر درخواست کیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے مزدوروں کو ان کے گھر بھیجنے کا انتظام کیاجائے۔
نئی دہلی۔ رکن پارلیمنٹ لوک سبھا کنور دانش علی نے جمعہ کے روز وزیر داخلہ امیت شاہ کو مکتوب لکھ کر درخواست کیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے مزدوروں کو ان کے گھر بھیجنے کا انتظام کیاجائے
۔بی ایس پی رکن پارلیمنٹ نے اپنے مکتوب میں کہاکہ”اچانک لاک ڈاؤن کے نفاذ سے ہزاروں کے تعداد میں لوگ الگ الگ جگہوں پر پھنس گئے جس کی وجہہ سے انہیں کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اپنے لوک سبھا حلقہ کے امرواہا کے کئی لوگوں کے مدھیہ پردیش کے بیتول میں پھنسے ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایسے لوگوں کی فوری مدد کی جائے۔
علی نے وزیر داخلہ سے گذارش کی ہے کہ ”سرکاری اصولوں کے مطابق21دنوں تک لاک ڈاؤن میں قرنطین رہنے کے بعد اگر کرونا کا کوئی اثرات نہیں ملتے ہیں تو سبھی کو ان کے گھر وں تک پہنچنے کا انتظام کیاجانا چاہئے“۔
I appeal Hon’ble HM @AmitShah ji to help 35 people including women n children from my constituency Amroha, on d way coming back from Bangalore in their private vehicles, stranded in Betul, MP during this lockdown. With no #Corona symptoms in 21 days they can be allowed to return. pic.twitter.com/ptXZJb9B2M
— Kunwar Danish Ali (@KDanishAli) April 17, 2020
غور طلب ہے کہ تمام کوششوں کے باوجود کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کسی قسم کی کمی نہیں آرہی ہے۔ جمعرات کی شام وزرات صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کرونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد 13835پہنچ گئی ہے۔
وہیں مرنے والوں کی تعداد452ہو گئی ہے۔ اگر پچھلے 24گھنٹوں کی بات کی جاتی ہے توآپ کو بتادیں کے خبر لکھے جانے تک پچھلے 24گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 1076نئے معاملے سامنے ائے ہیں اور32لوگوں کی موت ہوئی ہیہ
اس کے علاوہ اب تک 1767مریض اس خطرناک وباء سے ٹھیک ہوکر اپنے گھر واپس جاچکے ہیں