لکھنو :مایاوتی کی بہوجن سماج پارٹی نے یوپی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ بی ایس پی نے ایک بار پھر 17 میں سے 11 سیٹوں پر مسلم امیدوار کھڑے کرکے دلت مسلم اتحاد بنانے کی کوشش کی ہے۔دوسری طرف قیاس آرائیاں چل رہی ہیں کہ اگر مایاوتی کا دائو چل گیا تو اکھلیش یادو کا کھیل بگڑ سکتا ہے جن کے ساتھ مسلم ووٹرس کی اکثریت جاتی ہے۔یوپی شہری انتخابات کے لیے ووٹنگ دو مرحلوں میں ہونی ہے، جس میں 4 اور 11 مئی کو ووٹنگ ہوگی اور اس کے نتائج 13 مئی کو آئیں گے۔یوپی شہری انتخابات میں میئر کی 17، کونسلر کی 1420، میونسپل کونسل صدر کی 199 اور میونسپل کونسل ممبر کی 5327 سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں۔سابق وزیر اعلی مایاوتی نے میئر کی 17 میں سے 11 سیٹوں پر مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔ ان کے امیدواروں کی مکمل فہرست دیکھیں۔آگرہ ، لتا،متھرا ، راجہ محتشم احمد،فیروز آباد ، رخسانہ بیگم،جھانسی ، بھگوان داس پھولے،سہارنپور ، خدیجہ مسعود،لکھنو ، شاہین بانو، وارانسی ، سبھاش چندر مانجھی،پریاگ راج ، سعید احمد،مرادآباد ، محمد یامین،گورکھپور ، نیول کشور ناتھانی،کانپور ، ارچنا نشاد،میرٹھ ، حشمت علی،شاہجہاں پور ، شگفتہ انجم،ایودھیا ، رام مورتی یادو،غازی آباد ، نثار خان،علی گڑھ ، سلمان شاہد،بریلی نگر ، یوسف خان۔