بی ایل سنتوش کو ایس آئی ٹی کی نوٹسیں جاری

   


ان سے ان کا موبائیل فون لانے کیلئے کہا گیا

حیدرآباد ۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے معاملہ کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے مبینہ طور پر معین آباد کے فارم ہاؤز میں ہوئے واقعات کے سلسلہ میں بی جے پی نیشنل جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش کو نوٹسیں جاری کئے ہیں۔ ایس آئی ٹی کے عہدیداروں نے Cr.Pc 41A کے تحت نوٹسیں جاری کرتے ہوئے انہیں 21 نومبر کو 10:30 بجے انٹگریٹیڈ کمانڈ کنٹرول سنٹرحیدرآباد سٹی پولیس کمشنریٹ بنجارہ ہلز پر ان کے یہاں حاضر ہونے کیلئے کہا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ ’’مستقبل میں آپ کوئی جرم نہیں کریں گے، آپ اس کیس میں شواہد میں کسی طرح کی کوئی تحریف نہیں کریں گے‘‘۔ ایس آئی ٹی کے عہدیداروں نے بی ایل سنتوش سے ان کا موبائیل فون اس میں نوٹس کی وصولی کے بعد سے کسی تحریف یا کسی انفارمیشن کو حذف کئے بغیر لانے کیلئے کہا ہے۔ ایس آئی ٹی کے عہدیداروں نے ان کی نوٹسوں میں کہا کہ اگر سنتوش اس سماعت میں حاضر نہ ہوں تو انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ بی جے پی تلنگانہ یونٹ صدر بنڈی سنجے کے حامی سرینواس کو بھی اس کیس میں ایس آئی ٹی نوٹسیں جاری کی گئی ہیں اور انہیں 21 نومبر کو ایس آئی ٹی کے پاس حاضر ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔