حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( ایجنسیز ) : وائی ایس آر پارٹی کے ارکان مقننہ خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات کی تعداد کے اعتبار سے تیسرے مقام پر ہیں جب کہ بی جے پی اور کانگریس کے بعد اس کا مقام ہے ۔ بی جے پی کے 21 اور کانگریس کے 16 ارکان مقننہ پر فرد جرم عائد کی گئی ہے ۔ لوک سبھا کے ارکان پارلیمنٹ کی تعداد جو 2009 میں دو تھی بڑھ کر 2019 میں 19 ہوگئی ہے ۔ ADR تنظیم رپورٹ کے مطابق خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 2019 میں 19 تک پہنچ گئی جب کہ 2009 میں یہ تعداد بہت کم تھی ۔ جملہ 3 ارکان پارلیمان اور چھ ارکان اسمبلی نے افشاء کیا کہ ان کے خلاف عصمت ریزی کے مقدمات چل رہے ہیں گذشتہ پانچ سال میں مصدقہ پارٹیوں نے 41 ایسے امیدواروں کو ٹکٹ دیا ۔ جنہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے خلاف عصمت ریزی کے مقدمات چل رہے ہیں ۔۔