حیدرآباد: بی جے پی کے واحد رکن اسمبلی حلقہ گوشہ محل راجہ سنگھ کے 2 ڈرائیور اور 3 گن مین کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے ہیں جبکہ دیگر پانچ اسٹاف ملازمین کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔ متاثرہ گن مین کے نام یہ بتائے گئے ہیں۔ ستیہ نارائنہ، بلرام، سریدھر ہیں جبکہ ڈرائیوروں کے نام ستیش اور انجیانالو بتائے گئے ہیں۔
#Covid19 cases are increasing everyday in Hyderabad.
My 2 drivers & 3 security personnel has been tested Positive & result of 5 is awaiting since 5 days.@TelanganaCMO @Eatala_Rajender why this delay in reporting, the more it gets delayed chance of spreading the virus increases pic.twitter.com/ABnoYx16hB
— Raja Singh (@TigerRajaSingh) June 25, 2020
راجہ سنگھ نے ریاستی حکومت سے سوال کیا کہ ٹسٹ کیلئے ان کے دیگر اسٹاف کے خون کے نمونے 20 جون کو حاصل کئے گئے تھے لیکن تاحال اس کی رپورٹس نہیں آئی۔ اس تاخیر کی کیا وجہ ہے؟ اس سے قبل رکن اسمبلی راجہ سنگھ اور ان کے افراد خاندان کے ٹسٹ بھی کئے گئے تھے جن میں وہ سب منفی پائے گئے ہیں۔