بی جے پی رکن کونسل وشوناتھ کانگریس میں شامل

   

نئی دہلی: کرناٹک اسمبلی انتخابات سے قبل کئی قائدین کا بی جے پی کو خیرباد کہنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب پارڑی کے ایم ایل سی اے ایچ وشوناتھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ ایم ایل سی وشوناتھ نے کہا کہ آج میں کانگریس میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں، اس کے پیچھے سیاسی وجوہات ہیں۔اس سے قبل ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ جگدیش شیٹار بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔ جگدیش شیٹار کو بی جے پی نے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا تھا لہذا وہ پیر کو کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔

کرناٹک اسمبلی انتخابات کو لے کر بی جے پی نے جیسے ہی اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی، ویسے ہی پارٹی میں استعفوں کی جھڑی لگ گئی۔لگاتار لگ رہے جھٹکوں سے بی جے پی ہل گئی ہے اور اعلیٰ کمان اور ریاستی بی جے پی کے سینئر لیڈر حالات کو قابو میں کرنے میں مصروف ہیں۔دوسری طرف کانگریس پارٹی سرگرمی کے ساتھ انتخابی تشہیر میں مصروف ہے اور اس کے اہم قائدین پارٹی امیدواروں کے لئے جلسے اور ریالیاں کررہے ہیں ۔