بی جے پی عام آدمی پارٹی کو کچل دینے کوشاں :کجریوال

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروندکجریوال نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری بہت زیادہ ہوگئی ہے لیکن بی جے پی کو صرف 24 گھنٹے اس کی فکر رہتی ہے کہ کسی طرح ‘اے اے پی کو کچل دیں۔کجریوال نے چہارشنبہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عام آدمی پارٹی نے پہلے دہلی، پھر پنجاب اور اب وہ گجرات جیتے گی۔ وجے نائر کو گرفتار کیا گیا، جو ‘اے اے پی’ کمیونیکیشن کا کام دیکھتے تھے ، کیونکہ پہلے انہوں نے پنجاب میں اچھا کام کیا تھا اور اب گجرات میں کمیونیکیشن کا کام سنبھال رہے تھے ۔ پچھلے کچھ دنوں سے وجے نائر کو روزانہ پوچھ گچھ کے لیے بلا کر ان پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسوڈیا کا جھوٹا نام لیں، ورنہ وہ آپ کو گرفتار کر لیں گے ۔ یہ لوگ بہت پریشان ہیں کیونکہ گجرات میں عام آدمی پارٹی کا گراف تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں بہت مہنگائی ہو چکی ہے ۔ عام آدمی کے لیے اپنا گھر چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے ۔ بے روزگاری ہر طرف ہے ۔ لوگوں کے کاروبار بند ہو رہے ہیں۔ نوکریاں ختم ہو رہی ہیں۔ آج کسی بھی حکومت کا پہلا کام یہ ہونا چاہیے کہ عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سے کیسے ریلیف دیا جائے ۔ لیکن انہیں اس کی کوئی فکر نہیں ہے ۔ انہیں 24 گھنٹے صرف گندی سیاست کرنی ہے ۔ ان کا کام صرف عام آدمی پارٹی اور اروندکجریوال کو کسی بھی طرح سے کچلنا ہے ۔