بی جے پی میونسپل فلور لیڈر و ڈپٹی فلور لیڈر کو تہنیت کی پیشکشی

   

بودھن۔ 30 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی جے پی بودھن ٹاؤن یونٹ کی جانب سے نو منتخب میونسپل فلور لیڈر بلدیہ بودھن کولپاکا رینوکا بالراجو، ڈپٹی فلور لیڈر راجول دیوی لکشمی پوجیتا پون کمار، فلور سیکریٹری گنتھا ابّوا اور گنگادھر جی کو تہنیت پیش کی گئی، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس پروگرام میں بی جے پی بودھن ٹاؤن صدر پسولوتی گوپی کشن، سابق کونسلر ماسینی ونود، بی جے پی ٹاؤن جنرل سیکریٹری مرزاپور اروند، سینئر قاید ہنمنڈلو چاری، پپّولا وینو، پیراکا وینکٹیش، بی جے وائی ایم ٹاؤن کے صدر اینوگنتی گوتم گوڑ، اور پارٹی کے سینئر قائدین کالی گوٹہ کرشنا، گڈم سری نواس، ونے، چرن، کنّے سری نواس، ہری، انیل، روی کمار، کسپ لنگم اور دیگر نے بھی نو منتخب قائدین کو مبارکباد پیش کی۔