بی جے پی میں شمولیت کے بعد سندھیا کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ ختم

   

بھوپال : مدھیہ پردیش معاشی جرائم ونگ نے سابق مرکزی وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا کے خلاف جعلسازی کا ایک مقدمہ بند کردیا ہے جنہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور انہیں راجیہ سبھا کیلئے امیدوار بنایا گیا ہے ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ مقدمہ چار پانچ دن قبل ہی بند کردیا گیا ہے کیونکہ ایجنسی کو اس میں کوئی میرٹ نظر نہیں آئی ۔ واضح رہے کہ سندھیا نے کانگریس سے بغاوت کرکے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔