وجئے شانتی ، جیوتا راج شیکھر ، جیہ سدھا کے فلمی گلیمرس کو نظر انداز کردیا
حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی نے تلنگانہ کے انتخابات میں فلمی گلیمرس کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک یا دو نہیں بلکہ تین تلگو فلمی اداکاراؤں کو ٹکٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں مایوس کردیا ۔ لیڈی امیتابھ بچن کے نام سے مشہور ٹالی ووڈ اداکارہ سابق رکن پارلیمنٹ وجئے شانتی کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا گیا ۔ سوشیل میڈیا میں سرگرم رہنے والی وجئے شانتی نے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کو تلنگانہ بی جے پی کا صدر نامزد کرنے کے بعد نئی ذمہ داری قبول کرنے کے اجلاس میں متحدہ آندھرا پردیش کے آخری چیف منسٹر اور بی جے پی کے قائد این کرن کمار ریڈی کی تقریب میں شرکت کرنے پر سوشیل میڈیا میں سخت مذمت کرتے ہوئے مخالف تلنگانہ این کرن کمار ریڈی کو پروگرام میں مدعو کرنے کی سخت مذمت کی تھی ۔ جس کے بعد بی جے پی قیادت کی جانب سے انہیں پارٹی سرگرمیوں سے دور رکھا جارہا تھا ۔ بی جے پی کی قومی قیادت نے تلنگانہ کی انتخابی مہم چلانے کے لیے 40 اسٹار کیمپنیرس کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھی وجئے شانتی کو نظر انداز کردیا گیا ہے ۔ جس پر وجئے شانتی بی جے پی قیادت سے ناراض ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی ، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے علاوہ مرکزی وزراء اور بی جے پی کے قومی قائدین کے دورے تلنگانہ اور بی جے پی کی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو دور رکھا ہے ایک اور اداکارہ جیوتا راج شیکھر نے بی جے پی ٹکٹ کے لیے گریٹر حیدرآباد کے 6 اسمبلی حلقوں سے درخواست داخل کی تھی لیکن بی جے پی قیادت نے انہیں بھی ٹکٹ نہیں دیا ۔ حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہونے والی تلگو فلمی اداکار جیہ سدھا اسمبلی حلقہ سکندرآباد سے ٹکٹ کی دعویدار تھی وہ ماضی میں اس حلقہ سے بحیثیت کانگریس رکن اسمبلی نمائندگی کرچکی ہیں تاہم بی جے پی قیادت نے انہیں بھی ٹکٹ نہیں دیا ہے۔۔ ن