بی جے پی کا مغربی بنگال ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان

   

نئی دہلی، 15 ستمبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی نے مغربی بنگال کی ریجی نگر اور نندی گرام اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگ نے منگل کے روز یہاں جاری پریس ریلیز میں بتایا کہ بی جے پی کی مرکزی انتخاب کمیٹی نے مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے شاکھارو سرکار اور محترمہ ہاسیرانی رتھ کے ناموں پر اتفاق کیا ہے ۔ پارٹی نے شاکھارو سرکار کو ریجی نگر سے اور محترمہ رتھ کو نندی گرام سیٹ سے امیدوار بنایا ہے ۔ قابلِ ذکر ہے کہ ان دونوں سیٹوں پر چھ اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی اور نو اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔