Monday , May 25 2020

بی جے پی کونسلر نے ہجوم سے مسلم خاندان کوبچایا

٭ دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران بی جے پی کے ایک کونسلر نے مثبت مثال پیش کرتے ہوئے پرتشدد فسادیوں سے ایک مسلم خاندان کو بچا لیا ہے اور ان کا گھر جلنے سے بھی بچایا۔ مقامی بی جے پی وارڈ کونسلر یمنا ویہار عین اس وقت وہاں پہنچ گئے جہاں تقریباً 150 افراد کا ہجوم جمع ہوکر مسلم خاندان کو دھمکیاں دے رہا تھا۔ انہوں نے اس خاندان کو بچاتے ہوئے ان کے گھر کو بھی آگ لگانے سے روک دیا۔ کل رات ہوئے واقعہ پر یہ مسلم خاندان صدمہ سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جئے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے یہ ہجوم ان کے گھر کے طرف بڑھ رہا تھا۔ ہجوم نے سب سے پہلے ان کے گھر کے سامنے پھولوں اور باغیچے کو آگ لگائی جو ان کے کرایہ داروں کا تھا۔ ایک کار اور موٹر سیکل کو بھی آگ لگائی گئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT