Sunday , November 29 2020

بی جے پی کے بند کی اپیل مضحکہ خیز

گمبھی راؤ پیٹ میں ٹی آر ایس قائدین کا اظہار خیال

گمبھی راؤ پیٹ ۔ دوباک کے ضمنی چناؤ سے سرسلہ ضلع کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ بی جے پی کی جانب سے آج علاقے میں بند کی اپیل بے مقصد و بے معائنہ ہے ۔ وہ مضحکہ خیز بات ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گمبھی راؤ پیٹ کے ٹی آر ایس قائدین جن میں صدر ٹی آر ایس پاپا گاری وینکٹ سوامی گوڈ کے علاوہ عباداللہ خان ، ناگراج وغیرہ نے کیا ۔ پارٹی قائدین نے یہاں آج چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ کی تصویر کو دودھ سے نہلایا بعد ازاں اخباری نمائندوں کو مخاطب کیا اور کہا کہ سدی پیٹ واقعہ پر بی جے پی قائدین نے گمبھی راؤ پیٹ میں چیف منسٹر کا پتلہ نذرآتش کرتے ہوئے حکومت کے خلاف بیان دیا ہے ۔ جس کی ٹی آر ایس پارٹی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ ٹی آر ایس قائدین نے ریاست تلنگانہ میں کے چندرا شیکھر راؤ اور علاقے میں کے ٹی راما راؤ کی جانب سے علاقے میں کی جارہی ترقیاتی کاموں کا ذکر کیا۔ اس موقع پر لنگم ، راجو ، محمد احمد پاشاہ اور دیگر موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT