بی جے پی گھر گھر نفرت کا زہر پھیلا رہی ہے : کے ٹی آر

   

ملک اور دھرم کے لیے خوبصورت نعرے دیتی ہے مگر عمل بدکاری ہوتا ہے
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے تلنگانہ کی تازہ صورتحال پر ٹوئیٹر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی گھر گھر جل کا نعرہ دیتے ہوئے گھر گھر زہر پھیلا رہی ہے ۔ نفرت کو فروغ دیتے ہوئے ریاست کو نقصان پہونچانے کی کوشش کررہی ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔جس سے غریب عوام پر اضافی مالی بوجھ عائد ہوگیا ہے ۔ اس سے عوامی توجہ ہٹانے کے لیے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہونچانے کے ساتھ نفرت کا بازار گرم کیا جارہا ہے ۔ ملک کی نوجوان نسل کو بی جے پی کی ان حرکتوں پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ملک اور دھرم کے لیے بی جے پی صرف خوبصورت نعرے دیتی ہے ۔ مگر اس کا عمل صرف نفرت ہوتا ہے ۔ سیاسی فائدے کے لیے مذہبی جذبات بھڑکاتی ہے اور تخریب کاری پر یقین رکھتی ہے ۔ گذشتہ 8 سال سے تلنگانہ میں امن و امان ہے جس کو سبوتاج کرنے کی بی جے پی کوشش کررہی ہے ۔ زہریلی تشہیر سے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ سوشیل میڈیا کا بیجا استعمال کرتے ہوئے ملک کے سماجی تانے بانے کو نقصان پہونچانے کی سازش کررہی ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ملک اہم ہے ۔ جذبات کا ہندوستان نہیں بلکہ ہمیں ملازمتوں کا ہندوستان چاہئے ۔۔ ن