تاجپوشی کے دن کنگ چارلس 700 سال قدیم کرسی پر بیٹھیں گے

   

لندن : برطانیہ کے کنگ چارلس کی تاجپوشی اگلے ہفتے کے روز ہوگی۔ بکنگھم پیلس نے اس حوالے سے مزید تفصیل بتائی ہے کہ اس روز کرسیوں کے ایک گروپ کے استعمال کا مشاہدہ کیا جائے گا۔تاریخی سینٹ ایڈورڈ کی کرسی جو 700 سال سے زیادہ پہلے بنائی گئی تھی اور پہلی مرتبہ 1308 میں کنگ ایڈورڈ دوم کی تاجپوشی کے موقع پر استعمال ہوئی تھی، چارلس کی تاجپوشی کے وقت استعمال کی جائے گی۔ علاوہ ازیں بکنگھم پیلس نے ایک بیان میں کہا کہ بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا تقریب کے مختلف مراحل میں دیگر تاریخی کرسیوں پر بیٹھیں گے۔