طرابلس : لیبیا کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 57 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔لیبین کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتیاں ڈوبنے سے57 تارکین وطن ہلاک ہوئے جن میں سے ایک بچے سمیت 11 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔حکام کے مطابق کشتیوں کے 4 مسافر تیر کر ساحل تک آنے میں کامیاب ہوگئے، بچ جانے والے افراد کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی ایک کشتی میں 80 افراد موجود تھے، تارکین وطن غیر قانونی طور پر بحیرہ روم کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔
کینیا میں فاقہ کشی سے مرنے والوں کی تعداد 89 ہوگئی
نیروبی : کینیا کے جنگل میں مذہبی رہنما کی فاقہ کشی کی ترغیب پر عمل کرنے سے ہلاک افراد کی تعداد 89 ہوگئی۔مشرقی کینیا میں خودساختہ ’گڈ نیوز انٹرنیشنل چرچ‘ وابستہ فرقہ تادم مرگ لوگوں کو فاقہ کشی کی ترغیب دے رہا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے مبینہ طور پر کئی افراد ہلاک ہوگئے اور انہیں قبروں میں دفن کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق اجتماعی قبروں سے مزید 16 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 89 ہوگئی۔