تاریخی مغل روڈ اور سری نگر ۔ لیہہ شاہراہ بند

   

سر نگر:‘ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر تازہ برف باری کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے ۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ اور سری نگر لیہہ شاہراہ پر برف باری کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے ۔تاہم وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے ۔پیر کی گلی پر دوران شب کئی انچ برف جمع ہوئی ہے جس کے پیش نظر حکام نے یہ اقدام احتیاطی طور پر اٹھایا ہے ۔