Friday , December 6 2019

تاریخی ڈے/ نائیٹ ٹسٹ کا آج کولکاتا میں آغاز

کوہلی زیر قیادت میزبان ٹیم کا بنگلہ دیش سے مقابلہ۔ انڈین پیسرس کی تگڑی پر توجہ مرکوز

٭ کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں جمعہ 22 نومبر کو ایشیا کا پہلا ڈے / نائیٹ ٹسٹ کرکٹ میچ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شروع ہوگا۔ ویراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا کو پسندیدہ قرار دیا جارہا ہے کیونکہ وہ دو میچوں کی سیریز میں پہلے ہی 1-0 کی سبقت حاصل کرچکے ہیں۔ اگرچہ یہ تاریخی ٹسٹ میچ گلابی گیند سے کھیلا جائے گا جس کا ہندوستانی ٹیم کو تجربہ نہیں لیکن ساتھ ہی بنگلہ دیش کیلئے بھی یہ اپنی نوعیت کا پہلا میچ ہے۔ انڈین ٹیم کو تجربہ کا ر پیسر ایشانت شرما کے ساتھ حالیہ عرصہ میں کامیاب سیمرمحمد سمیع اور فاسٹ بولر اومیش یادو سے فائدہ حاصل ہونے کی امید ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT