ذکورہ زو کے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاہے کہ شیرنی نیلا کی موت جمعرات کے روز 6:15منٹ شام کے قریب ہوئی ہے
چینائی۔ایس اے آر ایس۔ سی او وی۔2کی وجہہ سے ایک شیرنی کی موت اور دیگر نو شیروں کے متاثر ہونے کی بات وانڈالور زور کے نام سے مشہور ارینگر انا زولوجیکل پارک سے خبر ائی ہے۔
مذکورہ زو کے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاہے کہ شیرنی نیلا کی موت جمعرات کے روز 6:15منٹ شام کے قریب ہوئی ہے۔زوکے بموجب نیلا میں کچھ علامتیں دیکھائی دیں اور اس کی ناک سے چہارشنبہ کے روز اخراج ہورہا تھا جس کے فوری بعد اس کا علاج شروع کردیاگیاتھا۔
سفاری پارک علاقے کے ہاوز 1کے پانچ شیروں میں 26مئی کے روز بھوک میں کمی اور موسمی کھانسی کے آثار دیکھائی دئے۔
جس کے فوری بعد خدمات پر متعین جانوروں کی طبی نگہداشت کرنے والی ٹیم ضروری کاروائی کی اور خون کے نمونوں کے علاوہ دوسرے نمونے بھی 11شیرو ں سے حاصل کئے اور انہیں جانچ کے لئے تاملناڈو ویٹنری اور انیمل سائنس یونیورسٹی(ٹی اے این یو وی اے ایس) اور نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے ہائی سکیورٹی امراض بھوپال روانہ کیا۔
ان اداروں کی جانب سے کئے گئے لیباریٹری ٹسٹ کے مطابق بھیجے گئے 11نمونو ں میں سے 9شیروں کو ایس اے آر ایس‘ سی او وی۔2مثبت پایاگیاہے۔ زو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ مزیدتصدیق کے لئے دیگر لیابس کو بھی نمونے روانہ کئے گئے جس میں حیدرآباد بھی شامل ہے‘ ان تمام رپورٹس میں بھی وہی نتیجہ برآمد ہوا ہے۔
جانچ میں مثبت پائے گئے تمام شیروں کی قریب سے نگرانی کی جارہی ہے او ران کاعلاج کیاجارہا ہے۔
ان جانوروں کی نگرانی کرنے والے تمام افرا د کو کویڈ19کا ٹیکہ دیاگیاہے۔ جانوروں کی نگرانی کرنے والوں‘ ان کا علاج کرنے والے لوگوں کے لئے پی پی ای کٹس کو لازمی کردیاگیاہے۔