حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ایک تاڑی تاسندے کی جھاڑ پر موت واقع ہوگئی اور وہ درخت پر لٹکا ہوا پایا گیا ۔ یہ واقعہ ضلع راجنا سرسلہ میں پیش آیا ۔ پولیس اور ارکان خاندان کی دی گئی اطلاعات کے مطابق تنگالی پلی منڈل بیدنا پلی سے تعلق رکھنے والا 55 سالہ تاڑی تاسندہ جی کرشنیا روزمرہ کی طرح چہارشنبہ کو تاڑی نکالنے کے لیے گاوں کے مضافات میں واقع یلااماں مندر کے پیچھے تاڑی کے درخت پر چڑھ گیا اور اتفاقی حادثہ کے طور پر گر گیا کمر کو باندھی گئی حفاظتی رسی اس کے لیے موت کا سبب بن گئی ۔ درخت پر لٹکتے ہوئے تاڑی تاسندے نے آخری سانس لی ۔ کرشنیا کی بیوہ کے علاوہ چار بچے ہیں ۔ سب انسپکٹر لکشما ریڈی نے بتایا کہ ایک کیس رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ پولیس اور گاؤں والوں نے جے سی بی کی مدد سے نعش کو درخت سے نیچے اتارا ، تاڑی تاسندے کی موت پر گاؤں میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا ۔۔ ن