تجارتی اداروں کو اپنی اشیاء فروخت کرنے کیلئے فون نمبر دینے کی ضرورت نہیں

   

بغیر موبائل نمبر کے بل کی حوالگی کے لیے عنقریب مرکزی وزارت امور صارفین سے اعلامیہ کی اجرائی
حیدرآباد۔24۔ مئی ۔(سیاست نیوز) تجارتی اداروں کو اپنی اشیاء کی فروخت کے لئے اپنے فون نمبر دینے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ بغیر موبائیل نمبر حوالہ کئے بل حاصل کرسکتے ہیں۔ مرکزی وزارت امور صارفین کی جانب سے جلد ہی اس سلسلہ میں اعلامیہ کی اجرائی عمل میں لاتے ہوئے تجارتی اداروں کو اس بات کا پابند کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں گے کہ وہ اس ’غیر منصفانہ تجارتی طرز‘ کو فوری طور پر بند کریں۔ ہندستان میں کسی بھی اشیاء کی خریداری کیلئے فون نمبر کی فراہمی کا لزوم نہیں ہے لیکن اس کے باوجود کئی تجارتی اداروں کی جانب سے اپنے گاہکوں سے بل کی اجرائی کے دوران شخصی تفصیلات کے ساتھ فون نمبر حاصل کیا جاتا ہے تاکہ ان گاہکوں سے تجارتی ادارہ کا تعلق برقرار رکھا جائے اور انہیں تشہیری مواد روانہ کرنے کے علاوہ رابطہ رکھا جاسکے۔ ہندستان میں یہ لزوم نہ ہونے کے باوجود آن لائن بلوں کی اجرائی کے نام پر موبائیل نمبرات کا حصول اور شہریوں کی تفصیلات اکٹھا کرنے کے معاملہ میں متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد وزارت امور صارفین کی جانب سے کئے گئے فیصلہ کے مطابق کہا جا رہاہے کہ جلد ہی قومی سطح پر حکومت اس سلسلہ میں رہنمایانہ خطوط جاری کرتے ہوئے تجارتی اداروں کو پابند کردے گی۔ ملک بھر کے سرکردہ تجارتی اداروں کی جانب سے فون نمبرات کی وصولی کے ذریعہ تشہیری مہم چلائی جانا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن گذشتہ چند برسوں کے دوران یہ عام تجارتی ادارو ںمیں بھی یہ طریقہ کار عام ہونے لگا تھا جس پر گاہکوں اور صارفین نے شکایات کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔سیکریٹری وزارت امور صارفین مسٹر روہت کمار سنگھ نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے ان شکایات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہندستانی صارفین کے حقوق اور ان قوانین کے مطابق احکامات کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی ۔م