واشنگٹن، 5 اکتوبر (یو این آئی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تجارتی جنگ کو عالمی معیشت کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے آغاز میں عالمی سطح پر جو رفتار پکڑنے والی عالمی شرح نمواس کی وجہ سے دوبارہ پٹری سے اتر گئی ہے اور عالمی معیشت اس وقت ایک نازک مرحلے سے گزر رہی ہے ۔آئی ایم ایف نے جمعہ کو یہاں جاری ہونے والی اپنی سالانہ رپورٹ میں یہ بات کہی ہے ۔ اس رپورٹ میں یکم مئی 2018 سے 30 اپریل 2019 تک کے عرصہ کے دوران آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اور عملے کے کام کاج کی تفصیلات بیان کی گئی ہے ۔ دنیا کی دو سب بڑی معیشتوں امریکہ اور چین کے مابین گذشتہ ڈیڑھ سال سے جاری تجارتی جنگ کے تناظر میں یہ بیان بہت اہم ہے ۔آئی ایم ایف کی موجودہ منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جورجیوا نے یکم اکتوبر کو عہدہ سنبھالنے سے قبل نگراں منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ڈیوڈ لیپٹن نے رپورٹ میں اپنے تبصرہ میں لکھا ہے ، ‘‘آج عالمی پلیٹ فارم پر کاروبار سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔’’ پچھلی کئی برسوں میں تجارت کی عالمگیریت سے دنیا کو بہت فائدہ ہوا ہے ۔
پاکستان :ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے متجاوز
خیبرپختونخوا ۔5 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 72 کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد مجموعی طور پر صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد4 ہزار 220 تک پہنچ گئی ہے۔ صرف پشاور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 2 ہزار 36 تک پہنچ گئی۔
