تحدیدات میں نرمی کے طور پر جمعہ کی نماز کے لئے مسجد کھولنے سے سعودی حکومت کی اجازت متوقع

,

   

جمعہ کی نماز سے بیس منٹ قبل مساجد کو کھولاجائے گا اور نمازختم ہونے کے 20منٹ بعد مساجد کو دوبارہ بند کردیاجائے گا‘ سرکاری ٹیلی ویثرن نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر وزرات اسلامی امور کے حوالے سے یہ جانکاری دی ہے

ریاض۔ مملکت کے سرکاری ٹی وی نے خبر دی ہے کہ جمعہ کی نماز کے لئے مساجد کو کھولنے کی سعودی عربیہ میں اجازت دی گئی ہے

اور حکومت کرونا وائر س کی وباء کو پھیلنے کے لئے جو تحدیدات عائد کی ہیں اس میں حمل ونقل پر نرمی لائی جائے گی۔

جمعہ کی نماز سے بیس منٹ قبل مساجد کو کھولاجائے گا اور نمازختم ہونے کے 20منٹ بعد مساجد کو دوبارہ بند کردیاجائے گا‘ سرکاری ٹیلی ویثرن نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر وزرات اسلامی امور کے حوالے سے یہ جانکاری دی ہے۔

سعودی انتظامیہ نے پیر کے روز کہاتھا کہ تحدیدات تین مراحل کے ذریعہ ہٹائے جائیں گے‘

جو کرفیو کے بعد سے شروع ہوں گے اور سوائے مقدس شہر مکہ میں یہ تحدیدات 21جون تک جاری رہیں گے۔

ساری دنیا سے حج اور عمرہ کے لئے لاکھوں لوگ آتے ہیں جس کو اگلے نوٹس تک منسوخ کردیاگیاہے