تحفظات پر سپریم کورٹ رولنگ کے خلاف بھیم آرمی کا مارچ

,

   

نئی دہلی 16 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بھیم آرمی کے ارکان کی کثیر تعداد نے آج سپریم کورٹ کی اس رولنگ کے خلاف احتجاجی مارچ کیا جن میں کہا گیا تھا کہ ریاستی حکومتیں عوامی خدمات میں ترقی میں تحفظات فراہم کرنے کی پابند نہیں ہیں۔ بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر آزاد نے منڈی ہاوز سے جنترمنتر تک اس مارچ کی قیادت کی ۔ انہوں نے اس فیصلے کے خلاف 23 فبروری کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس رولنگ کو ختم کرنے کیلئے ایک آرڈیننس جاری کرے ۔ بھیم آرمی کے ترجمان ہرجیت سنگھ بھٹی نے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ سب کو مساوات کا حق فراہم کرنے دستور ہند کے وعدہ کے مغائر ہے ۔