نظام آباد:2 ؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پولیس نظام آباد کی جانب سے اسٹوڈنٹ پولیس کیڈیٹ ( این سی سی ) تربیت کیلئے پولیس کانفرنس ہال میں مختلف اسکولوں کے پرنسپل کے ساتھ ڈی سی پی لاء اینڈ آرڈر نے ایک اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر ڈی سی پی لاء اینڈ آرڈر سریدھر ریڈی مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ طلباء کو قومی یکجہتی اور سماجی کاموں میں آگے بڑھنے کیلئے تدریس کے ساتھ ساتھ خصوصی تربیت بھی ناگزیر ہے ۔ حکومت ہند تلنگانہ حکومت کی جانب سے پولیس اور محکمہ تعلیمات کے اشتراک سے پولیس کیڈیٹ طلباء کے انتخاب کیلئے تحریری امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں نظام آباد ، آرمور ، بودھن سب ڈیویژنوں کے 20 مدارس میں آٹھویں جماعت کے طلباء و طالبات کو منتخب کرنے کی خواہش کی ۔ انتخاب سے قبل تحریری اور جسمانی امتحانات منعقد کئے جائیں گے ۔ 100 تا 400 میٹر کی دوڑ ، لانگ جمپ منعقد کی جائے گی ۔جس میں منتخب طلباء کو پولیس کی جانب سے پریڈ پروگرام کیمپ منعقد کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر موجودہ مسائل کے بارے میں واقف کروایا جائیگا۔ طلباء و طالبات ، پولیس کے درمیان تعلقات کی بحال کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس پرگرام میں مختلف اسکولوں کے پرنسپل کے علاوہ اے سی پی سرینواس کمار ، ٹائون سی آئی نریش کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔