ترنمول نے تریپورہ کے ریاستی صدر کو برطرف کر دیا

   

اگرتلہ: ترنمول کانگریس نے بدھ کو تریپورہ کے ریاستی صدر سبل بھومک کو فوری اثر سے برخاست کردیا۔ ریاستی صدر کو پارٹی میں شامل ہونے کے ایک سال کے اندر آج اچانک برطرف کردیا گیا۔پارٹی نے ایک بیان میں کہاکہ “سبل بھومک کو تریپورہ ترنمول کانگریس کے ریاستی صدر کے طور پر ان کی ذمہ داریوں سے فوری طور پر سبکدوش کر دیا گیا ہے ۔” ریاستی انچارج راجیو بنرجی اور راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ سشمیتا دیو نئے ریاستی صدر کی تقرری تک پارٹی کے کام کاج کو دیکھیں گے ۔ایک رپورٹ کے مطابق مسٹر بھومک بھارتیہ جنتا پارٹی میں واپسی کی کوشش کر رہے ہیں۔