حیدرآباد۔ 10 نومبر(یواین آئی) آندھراپردیش تروپتی میں دسویں جماعت کے پانچ طلبہ لاپتہ ہوگئے ہیں۔یہ واقعہ نہرو نگر میں پیش آیا جس سے والدین میں تشویش کی لہردوڑگئی۔ان میں تین طالبات اور دو لڑکے شامل ہیں۔کل صبح یہ طلبہ، تعلیم کیلئے گئے تھے ۔ذرائع کے مطابق ان کی شناخت مہنتا، گناسری، موناسری اور دو دیگر طلبہ کے طورپر کی گئی ہے ۔ان کے گھر واپس نہ ہونے پر والدین نے ان کو کافی تلاش کیاجس میں ناکامی کے بعد ان کے والدین پولیس سے رجوع ہوئے ۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق یہ طلبہ، اسکول نہیں گئے ۔پولیس نے کیس درج کرکے تین ٹیموں کی تشکیل عمل میں لائی تاکہ ان طلبہ کا پتہ چلایاجاسکے ۔