انقرہ: ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی و عام انتخابات کا شیڈول سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے ۔ شیڈول بتایا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں صدارتی امیدواروں کے لیے ناموں کی درخواست 23 مارچ تک جمع کروا سکیں گی جن کے حتمی ناموں کا اعلان 31 مارچ کو ہوگا۔ ان انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتیں 18 تا 24 مارچ کے درمیان الیکشن کمیشن میں پروٹوکول جمع کروائیں گی۔ ترکیہ میں صدارتی و عام انتخابات 14 مئی کو ہونگے ، واضح اکثریت نہ ملنے کی صورت میں دوسرا مرحلہ 28 مئی کو ہوگا۔