ترکی اور یونان کے درمیان تعلقات بہتر کرنے پر اتفاق

   

استنبول : ناٹو کے رکن ممالک ترکی اور یونان کے درمیان تناؤ کا شکار تعلقات معمول پر آنے لگے۔ استنبول میں یونانی وزیراعظم کیریاکوس مِٹسوٹاکِیس کے ساتھ ملاقات کے بعد ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ ملاقات میں تعاون بہتر کرنے کے فائدوں پر توجہ مرکوز کی گئی ، خاص طور پر یورپ میں پیش آنے والے واقعات کے تناظر میں۔ ادھر یونانی وزیراعظم نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو قریب لانے کے ٹھوس منصوبوں پر بات کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس بحیرئہ روم میں کھدائی کے تنازعہ پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی شروع ہوگئی تھی۔