استنبول ۔ ترکی کی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں کورونا وباء پر قابو پانے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ ایک بیان جاری کرتے ہوئے وزارت نے کہا کہ مصروف سڑکوں ‘ بس اسٹاپس اور عوامی چوراہوں پر ضرورت کے مطابق سگریٹ نوشی پر امتناع عائد رہے گا ۔ کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر ملک بھر میں ماسک لگانے کو لازمی کردیا گیا ہے اور یہ پہلے ہی سے لاگو بھی ہے ۔ اس کے علاوہ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ سرکاری قوانین کی پوری طرح سے پابندی کریں کیونکہ یہ دیکھا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے ماسک کے لزوم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔