ترکی کے وزیر سے لنچ کے لئے سلمان خان‘ کیٹرینہ کیف کی ملاقات

,

   

ممبئی۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان او رادکارہ کیٹرینہ کیف نے ترکی کے وزیر سیاحت وثقافت مہیمت نوری ارسوائے سے لنچ پر ملاقات کی ہے۔ جمعہ کے روز لنچ پر یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب مذکورہ اداکارؤں نے ’ٹائیگر3‘ مجوزہ فلم کی شوٹنگ کو مکمل کرلیاتھا۔

نوری ارسوائے نے ان بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ لی گئی تصویروں پر مشتمل ایک سیریز شیئر کی ہے۔

ارسوائے نے ترکی میں لکھا کہ”بالی ووڈ اداکاروں سلمان خان او رکیٹرینہ کیف سے ایک ساتھ ملاقات ہوئی ہے‘ جو اپنے نئے پراجکٹ پر اس ملک میں ہیں۔

انٹرنیشنل سنیما پراجکٹوں کی میزبانی کے لئے تیار رہے گا“۔فلم کی تیسری سیریز جس کی ہدایت کاری منیش شرما نے کی ہے اس میں بھی ادکارہ کے طور پر کیٹرینہ نے کام کیاہے۔

عالمی وباء کرونا وائرس کے پیش نظر ’ٹائیگر3‘ کی شوٹنگ روک دی گئی تھی۔ پہلے حصہ ’ایک تھا ٹائیگر‘ کی ہدایت کار کبیر خان نے کی تھی جو 2012میں ریلیز ہوئی تھی۔

جبکہ دوسرا حصہ ’ٹائیگر زندہ ہے‘کی ریلیز2017میں ہوئی تھی جس کی ہدایت کاری عباس ظفر نے کی تھی