قاہرہ: صدر رجب طیب اردغان نے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آٹھ ترقی پذیر ممالک کی تنظیم (ڈی8 )کے گیارہویں سربراہی اجلاس کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میںموجود صدر اردغان نے ایرانی صدر پیزشکیان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران اردغان نے کہا کہ ترکیہ ایک ایسا شام دیکھنا چاہتا ہے جہاں دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور مہاجرین رضاکارانہ طور پر اور با عزت طریقے سے واپس لوٹیں۔صدر اردغان نے یہ بھی کہا کہ شام میں جلد از جلد استحکام اور بحالی تمام علاقائی اور بین الاقوامی اداکاروں کے تعاون سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ اردغان نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کی۔ دونوں صدور نے دفاعی صنعت، توانائی، ٹرانسپورٹ کے بشمول متعدد شعبوں میں شراکت بڑھانے سے اتفاق کیا۔
ملاقات کے دوران صدر نے کہا کہ ترکیہ ، اپنے تاریخی اور ثقافتی تعلقات روابط ہونے والے مصر کے ساتھ دفاعی صنعت، توانائی، نقل و حمل اور ترقیاتی پروگراموں سمیت متعدد شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینے اورباہمی تجارتی حجم 15 ارب ڈالر کے ہدف کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھے گا ۔صدر ایردوان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شامی عوام نے 13 سال تک بڑی قربانیاں دی ہیں، شامی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے ، ملک کا سیاسی اتحاد اور علاقائی سالمیت اہم ہے ، اور اس ملک کی نشاطِ نو اور داخلی مفاہمت کو یقینی بنانے کے لیے ترکیہ کا تعاون جاری رہے گا۔