تریپورہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی ، فائرنگ میں ایک ہلاک، 17 زخمی

   

درگا پوجا کیلئے بھاری عطیہ دینے سے مسلم دکانداروں کے انکار پر تنازعہ

اگرتلہ : منی پور کے کدمتالا ضلع میں فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا۔ پولیس کو حالات پر قابو پانے کیلئے فائرنگ کرنی پڑی جس میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 17 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق درگا پوجا کیلئے بھاری عطیہ دینے سے مقامی مسلم دکانداروں نے انکار کردیا جس کے بعد شرپسندوں نے مسجد سمیت مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ مقامی کلب کے ارکان درگا پوجا تقاریب کیلئے بھاری رقم دینے پر زور دے رہے تھے۔ مقامی کانگریس کے رکن اسمبلی رائے برمن نے الزام لگایا کہ مسلم داندکاروں کو رقم دینے کیلئے مجبور کیا جارہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تشدد ایک بڑی سازش کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے ضلع میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ اسی دوران سی پی آئی (مارکسسٹ) نے دو وزراء پر اقلیتوں کیخلاف تشدد بھڑکانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے وزراء کی جانب سے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کا بھی الزام لگایا۔