کولمبو: سری لنکا کے آل راونڈر تشارا پریرا نے 32 سال کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ۔پریرا نے بورڈ کو خط کے ذریعہ مطلع کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے نوجوان اور زیادہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو جگہ دینے کے لئے اپنی جگہ چھوڑنے کا یہی صحیح وقت ہے تاکہ وہ اپنی فیملی اور نجی زندگی پر زیادہ توجہ مرکوز کرسکیں۔ پریرا کا اپنا محدود اوورز کا کیریر 11 برسوں تک چلا۔ انہوں نے اپنا ڈیبیو دسمبر 2009 میں کیا تھا۔ ان 11 برسوں میں ، پریرا نے سری لنکا کے لئے 166 ون ڈے (2338 رنز ، 175 وکٹ) اور 84 ٹی 20 (1204 رنز ، 51 وکٹ) کھیلے ۔ پریرا نے اپنے 6ٹیسٹ میں سے آخری مرتبہ 2012 میں کھیلا تھا۔