تعلیمی اداروں میں ایس ٹی ریزرویشن 10 فیصد کردیا گیا

   

حیدرآباد، یکم اکتوبر (یو این آئی) تلنگانہ حکومت نے دسہرہ کے موقع پر تعلیمی اداروں میں درج فہرست قبائل (ایس ٹی) امیدواروں کیلئے ریزرویشن کو 6 فیصد سے 10 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔حکومت نے جمعہ کو اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے ریاست کی 10 فیصد ایس ٹی آبادی کے مدنظر یہ فیصلہ کیا ہے ۔حکم نامے کے مطابق یہ ریزرویشن تعلیمی اداروں اور سرکاری ملازمتوں میں نافذ ہو گا۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تقریباً چھ سال قبل تلنگانہ قانون ساز اسمبلی نے درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے ریزرویشن کو چھ فیصد سے بڑھا کر دس فیصد کرنے کا بل منظور کیا تھا اور اسے منظوری کے لیے مرکزی حکومت کو صدر کی اجازت کے لئے بھیج دیا تھا۔ ریاستی حکومت اور چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی متعدد درخواستوں کے باوجود یہ بل اب تک زیر التوا ہے ۔