حیدرآباد۔/19 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے حکومت کو تین ہفتے کی مہلت دی ہے تاکہ سرکاری تعلیمی اداروں اور ہاسٹلس میں بنیادی سہولتوں کے بارے میں اقدامات کریں۔ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائیلڈ رائیٹس نے سرکاری تعلیمی اداروں میں سہولتوں کے بارے میں جو ہدایات دی ہیں ان پر عمل آوری کیلئے چیف جسٹس الوک ارادھے اور جسٹس انیل کمار نے احکامات جاری کئے ہیں۔ مفاد عامہ کی ایک درخواست میں ریاستی حکومت کی جانب سے گائیڈ لائینس کی خلاف ورزی اور اقامتی اسکولوں اور ہاسٹلس کو بہتر بنانے میں ناکامی کی شکایت کی گئی۔ درخواست گذار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے گمراہ کن رپورٹ پیش کی ہے۔ ہائی کورٹ نے حکومت کو اندرون تین ہفتے نئی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ر