حیدرآباد 17 جون : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ آٹو یونین فیڈریشن کے تقریبا 100 اراکین نے خیریت آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ آفس ( آر ٹی او ) کے سامنے جی او نمبر 263 کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا ۔ آٹو ڈرائیورز نے حکومت کی مخالفت میں بیانرس اٹھائے احتجاج کیا ۔ وفد نے بعد میں جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر سی رمیش سے ملاقات کرکے جی او 263 کو واپس لینے کا مطالبہ کیا جو حیدرآباد میں 65 ہزار نئے آٹو رکشاؤں کی رجسٹریشن کی اجازت دیتا ہے ۔ یونین اراکین نے نشاندہی کی کہ 2022 سے حیدرآباد اور اس کے آس پاس کے کسی بھی آر ٹی او دفاتر میں کوئی ڈیزل یا پٹرول آٹو رکشہ رجسٹریشن نہیں ہوا ہے ۔ شہر میں اس وقت لگ بھگ 1.05 لاکھ آٹو ہیں ۔ یونین نے صرف الکٹرک آٹو رجسٹر کرنے کی اجازت دے کر آلودگی سے پاک شہر کو فروغ دے ۔ جے ٹی سی نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی اپیل وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ مزید بات چیت کیلئے اعلیٰ حکام تک پہنچائی جائے گی ۔۔ ش