تلنگانہ انتخابات کا اعلامیہ آج جاری کیاجائے گا

   

حیدرآباد2نومبر ( یواین آئی ) تلنگانہ انتخابات کا اعلامیہ کل جاری کیا جائیگا۔ اس کے بعد امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگیوں کا ادخال شروع ہو جائیگا۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے آخری تاریخ 10 نومبر ہے ۔ 13 تاریخ کو پرچہ نامزدگی کی جانچ ہوگی جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر کی گئی ہے ۔ اس مہینے کی 30 تاریخ کو ایک ہی مرحلے میں ریاست میں پولنگ ہوگی۔ نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔ ریاست کے تمام 119 اسمبلی حلقوں میں 3.17 کروڑ ووٹر ہیں اور 35,356 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے جن میں ہر پولنگ اسٹیشن اوسطاً 870 ووٹر ہیں۔ چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے بتایا کہ انتخابات کے سلسلے میں تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں۔