حیدرآباد: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ واقع نامپلی اور چیف منسٹر کیمپ آفس پر زبردست انٹر نتائج میں بے قاعدگیوں پر زبردست احتجاج منعقد کیا گیا۔ پولیس نے سیکورٹی فورسس میں اضافہ کردیا۔ پولیس نے اے بی وی پی کارکنوں کو گرفتار کرلیا جو چیف منسٹر کیمپ آفس میں گھسنے کی کوشش کررہے تھے۔
اس موقع پر کئی سیاسی قائدین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس میں تلنگانہ ٹی ڈی پی لیڈر مسٹر ایل رمنا، ڈی جے ایس صدر پروفیسر کودنڈا رام، کانگریس لیڈر انجن کمار یادو او رمحمد علی شبیرشامل ہیں۔