تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں دسہرہ کا جوش وخروش

   

حیدرآباد5اکتوبر (یواین آئی) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں دسہرہ جوش وخروش سے منایاگیا۔تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد اور اے پی کے دارالحکومت امراوتی سمیت دونوں ریاستوں کے اضلاع میں بھی یہ تہوار روایتی جوش وجذبہ کے ساتھ منایاگیا۔اس موقع پر گھروں کو سجایاگیا اورخصوصی پوجا کے لئے صبح ہی سے منادر کے قریب عوام کی کثیر تعداد دیکھی گئی جنہوں نے ایک دوسرے کو وجئے دشمی کی مبارکباد پیش کی۔ شہرحیدرآباد کے علاقہ گچی باؤلی میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے شاندار طریقے سے دسہرہ منایا۔ اس موقع پر ڈانڈیا، گربا، ڈی جے نائٹ کا اہتمام کیاگیا۔