تلنگانہ: ایس ایس سی ہال ٹکٹ پر امیدوار کی تصویر کے بجائے پب جی کی تصویر، محکمہ تعلیم کی مبینہ لاپرواہی

,

   

حیدرآباد: ریاست میں آج سے ایس ایس سی کے امتحانات شروع ہوچکے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے دعوی کیا تھا کہ امتحان کے تمام مراحل مکمل کرلئے گئے ہیں لیکن یہ دعوی اس وقت کھوکھلے ثابت ہوئے جب ایک امیدوار کی ہال ٹکٹ پر اس کی تصویر کے بجائے اسمارٹ فونس کی مشہور گیم ”پب جی“ کی تصویر شائع ہوگئی۔ اتنا ہی نہیں بلکہ امیدوار کے نام اور اس کے والد کے نام کے ساتھ بھی ”پب جی“ لکھا ہوا ہے۔

ریاستی محکمہ تعلیم نے ٹوئٹر پر بتایا کہ خاطی اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔