تلنگانہ حکومت کو مکمل بی سی کمیشن کی تشکیل کیلئے ہائی کورٹ کی ہدایت

   

حیدرآباد۔/8 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے حکومت کو ہدایت دی کہ ایک مکمل بی سی کمیشن کی تشکیل پر 27 اگسٹ تک عدالت کو اطلاع دی جائے۔ عدالت نے مختلف بی سی طبقات کی پسماندگی پر سروے کی ہدایت دی۔ چیف جسٹس الوک ارادھے اور جسٹس سرینواس راؤ پر مشتمل بنچ نے جی ایچ ایم سی اور پنچایت راج اداروں میں بی سی تحفظات پر عمل سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 4 مارچ 2021 کو جو فیصلہ دیا اس پر عمل کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے ریاستوں سے کہا کہ بی سی کمیشن کی تشکیل کے بعد ہی مجالس مقامی میں بی سی طبقہ کی نشستوںکا تعین کیا جائے۔ کمیشن کے ذریعہ مختلف بی سی طبقات کی پسماندگی کا جائزہ لیا جائے۔1