تلنگانہ: سرکاری عہدیدار رشوت کے جرم گرفتار، رقم بیت الخلاء میں بہا دی تھی ۔ 

,

   

حیدرآباد: ایک سرکاری عہدیدار رشوت لیتے ہوئے گرفتار ہوا ۔اس نے رشوت کی رقم ثبوت کو مٹانے کے لئے رشوت کی رقم بیت الخلاء میں بہادی ۔ یہ واقعہ کل حیدرآباد میں پیش آیا ۔جب رشوت ستانی کے عہدیداروں نے ایک اسسٹنٹ پبلک پرسکیوٹر شکیل انصاری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا ۔ شکیل انصاری جونئر فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کورٹ شادنگر میں کام کرتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شکیل پربھاکر ریڈی سے ایک معاملہ میں اس کی مدد کرنے کیلئے آٹھ ہزار روپے بطور رشوت کا مطالبہ کیا ۔پربھاکر ریڈی نے اس کی شکایت اینٹی کرپشن محکمہ سے کردی ۔ اینٹی کرپشن عہدیداروں نے اپنا جال بچھاکر شکیل انصاری کو رشوت لیتے ہوئے پکڑلیا ۔شکیل انصاری پربھاکر ریڈی کی رہائش گاہ واقع حیدرآباد میں رشوت کی رقم وصول کررہا تھا تب ہی اچانک رشوت ستانی کے عہدیداروں وہاں پہنچ گئے ۔

رشوت ستانی کے عہدیداروں کو دیکھ کر شکیل انصاری نے رشوت کی رقم بیت الخلاء میں بہادی ۔ پولیس نے بیت الخلاء کے پائپوں کی جانچ کروائی جہاں نوٹوں کے ٹکڑے برآمدہوئے ۔ بعد ازاں شکیل انصاری کو گرفتار کرلیا گیا ۔